برلن (پی این آئی) جرمن ماہرین نے تشویشناک پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا 2سال تک جاری رہ سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جلد کوئی موثر ویکسین نہ بنائی جاسکی تو کورونا وائرس کی وبا مزید تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وباء کے پھیلنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ
کتنے زیادہ لوگ وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت رکھتے ہیں اور کتنی جلدی کوئی ویکسین بنائی جاسکتی ہے۔دوسری جانب برطانوی ماہرین نے کورونا وائرس کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روک نہیں سکتے اس لیے بڑے پیمانے پر کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی ماہرین نے تشویشناک پیشن گوئی کی ہے کہ اگر تمام مریضوں کا علاج کیا جائے تو بھی برطانیہ میں ڈھائی لاکھ اور امریکا میں 10لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔امپیریئل کالج آف لندن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم وائرس کے پھیلاؤ کے عمل کو کم کرنے کی کوشش کریں تو بھی اس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے۔ذرائع کے مطابق اس اعلان کے بعد یورپی یونین کے سربراہان مملکت و حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے غیر یورپی شہریوں کے یورپی یونین میں داخلے پر تیس دن کی پابندی عائد کر سکتے ہیں۔چینی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے چینی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق 2 مخصوص بلڈ گروپس والے افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے۔بتایا گیا ہے کہ چینی ماہرین نے چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار افراد کے کیسز کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ ان کیسز میں بیشتر افراد کے بلڈ گروپس یا تو اے پازیٹیو یا اے نیگیٹیو تھے۔ جبکہ کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 200 سے زائد افراد کے کیسز کی جانچ میں معلوم ہوا کہ تقریباً 63 فیصد جاں بحق افراد کا بلڈ گروپ اے تھا۔ جبکہ جس بلڈ گروپ کے حامل افراد سب سے کم متاثر ہوئے ہیں، وہ او گروپ ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں