سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا وزیراعظم عمران خان کو مہنگا پڑ گیا۔۔ سپریم کورٹ سے وزیراعظم کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) گلگت بلتستان اسمبلی کے دو اراکین کی طرف سے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان،وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان اوررکن سمبلی جاوید حسین کی طرف سے

عدالت عظمیٰ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرکے توھین عدالت کی، سپریم کورٹ نے سترہ جنوری 2019 کو گلگت بلتستان کی عدلیہ میں تقریریوں کے بارے میں حکم دیا تھا،سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں گلگت بلتستان کی عدلیہ میں بھرتیوں کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی،عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالتوں میں بھرتیاں کی گئیں، حکومت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپریم اپلیٹ کورٹ کا جج ملک حق نواز کو تعینات کیا،راجا شہباز خان کو چیف الیکشن کمشنر اور وزیر شکیل کو اپلیٹ کورٹ کے جج کی تقرری بھی کی گئی ہے، تینوں اشخاص کی تعیناتی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آئین کی شق 203 کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، درخواست میں وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر امور کشمیر و گلگت سمیت سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں