کورونا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 17سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس قیمتی جانوں کے ساتھ عالمی معیشت کو بھی نگلنے لگا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلے خوف، لاک ڈاونز، سفری پابندیوں اور پروازوں کے التوا کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھنے کو ملی ہے

اور عالمی منڈی میںامریکی خام تیل کی قیمت سترہ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصدکمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 25 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے اور اگربرطانوی خام تیل کی بات کریں تو وہ تین فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔رائٹرز کے مطابق ایک ہی دن میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 25.68ڈالرزفی بیرل تک گری جو کہ مئی دوہزار تین کے بعد اس سطح پر پہنچی، تاہم آخری اطلاعات تک امریکی خام تیل ایک ڈالرزاور15سینٹ کی کمی کے ساتھ 25.80ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہورہاتھا۔رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ آئل میں 78سینٹ کی کمی ہوئی اور دواعشاریہ اکہتر فیصد فی بیرل کمی کے ساتھ برینٹ آئل کی قیمت 27.86 تک گری جو کہ 2016کے بعد کم ترین قیمت تھی تاہم آخری اطلاعات تک برینٹ آئل 27.95ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا تھا۔بین الاقوامی بینک’ گولڈ مین ساکس ‘نے پیشگوئی کی ہے کہ برطانوی خام تیل میں بیس ڈالر تک مزید کمی متوقع ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو برطانوی کروڈ آئل 2002کے بعد اٹھارہ سال کی کم ترین سطح پر ہوگا۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف دنیا بھرکے ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات جنگ عظیم دوم کے بعد کئے گئے سب سے سخت اقدامات ہیں۔ ان دیکھے دشمن سے لڑنے کیلئے عالمی برادری کھربوں ڈالرزجھونک رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close