لاہور(پی این آئی) ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہوگئی جب کہ پنجاب حکومت نے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت کی تردید کردی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک
بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 240 ہو گئی ہوگئی ہے۔ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 26 کیس سامنے آگئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 376 افراد قرنطینہ میں ہیں، 42 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 5 مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ رکھیں گے، عوام ان دنوں میں صرف ضرورت کےلیے گھروں سے باہر نکلیں، سیر تفریح نہ کریں۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں 6 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے، نئے کیسز میں کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کے زائرین شامل ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا کہ صوبے میں اب تک 65 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں 16 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور باقی افراد کلیئر ہیں تاہم 16 لوگوں کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اب تک 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں