پاکستان میں کورونا وائرس کےمریضوں کی کل تعدادکتنی ہے اوران کاتعلق کہاں کہاں سے ہے؟

لاہور(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 184ہوگئی ہے۔ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 106، کراچی میں 8، خیبرپختونخوا میں 15 جبکہ حیدر آباد اور ملتان میں کورونا وائرس کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔اگر صرف سندھ کی بات کریں تو وہاں مزید115کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد

صوبے میں مجموعی تعداد 150 ہوگئی ہے۔سکھر میں ایک سو چھ نئے مریضوں کے ساتھ کل تعداد119جبکہ کراچی شہر میں آٹھ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعدادتیس ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک کیس حیدرآباد میں سامنے آیا ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 15کورونا کیسزسامنے آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ19افراد ایک ہفتہ قبل تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تھے جن میں سے15کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ان متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ملتان میں ایک کیس کی تصدیق ہونے کے بعد پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد دو ہوگئی ہے۔پہلا کیس لاہور میں سامنے آیا تھا۔فوکل پرسن ڈاکٹر عطاالرحمان کے مطابق ملتان کے نشترہسپتال میں داخل خاتون مریض بھی تفتان سے ڈیرہ غازیخان پہنچی تھیں۔ان کی عمر چوالیس سال ہے اور وہ لیہ کی رہائشی ہیں۔ملتان ہی میں مزید دومشتبہ افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔اس طرح سندھ سے 150، خیبر پختونخوا میں 15، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں کورونا کے 2 مریض ہیں۔ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ تعلیمی ادارے، شادی بیاہ کی تقریبات اور مزارات بھی بند کردیئے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close