شاہ نورانی سے کراچی جانے والی بس حادثے کا شکار،5افراد ہلاک، متعدد زخمی

لسبیلہ(پی این آئی) شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق شاہ نورانی سے واپس کراچی جانے والے زائرین کی بس ویراب کے قریب الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں رات

گئے تک آمدہ اطلاعات کے مطابق بس حادثے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ خواتین و بچے سمیت 20 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب اور عباسی شہید ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے بتایا جاتا ہے جو شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کرکے واپس کراچی جارہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close