کراچی، کورونا کا ایک اور مریض سامنے آگیا، پاکستان میں تعداد 22 ہو گئی

کراچی(پی این آئی) پاکستان میں 22 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ابھی تک جن افراد میں کرونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے ان کے بارے میں

بتایا جا رہا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں دوسرے ممالک کا دورہ کیا ہے جس کے بعد و ہ پاکستا ن آئے ہیں اور اپنے ساتھ کرونا وائرس لائے ہیں۔لیکن اب ایک ایسے افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس نے کسی دوسرے ملک کا سفر نہیں کیا ، لیکن پھر بھی اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے حال ہی میں ٹرین کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی کا دورہ کیا ہے جس کے بعد وہاں جا کر اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ پاکستان کا پہلا کیس ہے جس میں کسی ایسے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس نے کہیں کا سفر نہیں کیا۔اس کیس کے رپورٹ ہونے کے بعد حکام کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عوام ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اپنائے کیونکہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس ایک دوسرے سے منتقل ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے ایمرجنسی حالات میں اس سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک کسی بھی ملک کی جانب سے اس پر مکمل قابو نہیں پایا گیا، کہا جا رہا ہے کہ اس وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں بھی ماہرین ناکام ہو گئے ہیں جبکہ کوشش جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close