نئی دہلی (پی این آئی) دنیا کے مختلف ملکوں میں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔بھارت میں اس حوالے سے شدید خوف و ہراس کی صورتحال ہے۔ بھارت نے جمعے سے تمام غیرملکی سیاحوں کے ویزے معطل کردیئے، بھارت جانے والے مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ اقدام جان لیوا
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا گیا ہے، بھارت پہنچنے والے تمام بھارتیوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، اطلاق 15 اپریل تک جاری رہے گا۔بھارتی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ انتہائی ضرورت کے علاوہ بیرون ملک سفر نہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران بھارت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہوکر 60 سے زائد ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں