کورونا وائرس،کویت مکمل لاک ڈاؤن15 روزہ سرکاری تعطیل، فضائی رابطے ختم

کویت (پی این آئی) کویت میں حکومتی ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں سرکاری ادارے بند کر دئیے گئے ہیں اور 15 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کویتی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کویت حکومت کےترجمان طارق المزرم نے پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان

کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں بروز جمعرات 12 مارچ تا 26 مارچ تک عام تعطیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سرکاری و دیگر ادارے 29 مارچ سے دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کرسکیں گے۔دوسری جانب کویت میں بیرون ملک سے آنے والی تمام کمرششل فلائیٹس بند کر دی گئیں ہیں، نئے حکم کے مطابق صرف کویتی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ بیرون ممالک میں موجود طلبہ کو واپس لانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام ریسٹورنٹ، قہوہ خانوں بشمول شاپنگ مالز کے فوڈ کورٹس میں داخلے پر پابندی عائد کردی، اس کے علاوہ کلبوں، جیمز اور پرائیوٹ ہیلتھ سینٹرز کو بند کرنے بھی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وزیر داخلہ اور کابینہ کے دیگر وزراء، وزارت صحت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں