لاہور (پی این آئی)گزشتہ روز اسلام آبادمیں ایف سولہ جنگی طیارے کو پیش آئے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں اداکردی گئی۔ نعمان اکرم کی نمازجنازہ عسکری 10میں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ کی مولانا طارق جمیل نے امامت کی جبکہ نما زجنازہ میں ایئر فورس سمیت
عسکری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔یادرہے گزشتہ روز اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے علاقے میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا جس پر سوار ونگ کمانڈر نعمان اکرم موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ23مارچ پر ہونے والی تقریب میں حصہ لینے کیلئے ریہرسل کررہا تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز میں تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے جو اس طیارے کی تباہی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں