چین پاکستان کی مدد کو آ گیا، کرونا وائرس کی12ہزار تشخیصی کٹس پاکستان کے حوالے کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) عظم ہمسائےدوست ملک چین نے پاکستان کی مدد کا حق ادا کر دیا اورکورونا وائرس کی مزید 12 ہزار تشخیصی کِٹس پاکستان کے حوالے کردیں۔اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کی مزید 12 ہزار تشخیصی کٹس چین سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 50 ہزار لیٹر میلاتھیون (کیڑے مار دوائی) اور 14 اسپریئرز بھی پاکستان پہنچادیے گئے ہیں۔چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین ٹڈی دل کے حملوں اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close