اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے یونیورسٹی برائے انجینئرنگ اینڈ ظہور پزیر ٹیکنالوجی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزیراعظم
ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا وعدہ پورا ہو جائے گا۔یاد رہے کہ انتخابات سے قبل چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے اور مراعات نہیں لیں گے لیکن 2018میں الیکشن جیتنے کے بعد اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی وعدوں میں عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش نہ رکھنے، اسے یونیورسٹی میں تبدیل کرنے اور صوبوں میں گورنر ہاؤسز کی دیواریں گرانے کے دعوے کیے تھے۔لیکن کبھی ’سکیورٹی خدشات‘ اس منصوبے کے آڑے آ گئے تو کبھی ’قانونی پیچیدگیوں‘ کے باعث یہ منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔ وفاقی کابینہ اس منصوبے کی منظوری تو دے چکی ہے، تاہم ابھی تک پارلیمنٹ سے اس کی منظوری نہیں لی جا سکی۔ اس کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ منصوبہ وفاقی وزارت تعلیم سے لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو دے دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ ہم وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی نہیں بلکہ فیوچر ٹیکنالوجیز کو مدنظر رکھ کر سٹیٹ آف دی آرٹ ریسرچ سنٹر بنا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں ایک ہزار کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں سال اس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اور اب انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں