ن لیگ نے نواز شریف کی واپسی کیلئے کس اہم وزیر کا استعفیٰ مانگ لیا؟ پی ٹی آئی حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

نارووال (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک کے لئے اب امتحان بن چکی ہے،ہمارا کرونا وائرس پی ٹی آئی ہے،حکمران نواز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں ،حکومت نواز شریف کے بیماری پر ڈرامہ کر رہی ہے،وزیر

صحت یاسمین راشد نے قوم کو بتایا تھا کہ نواز شریف شدید بیمار ہیں، نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے صوبائی وزیر مستعفی ہوں، نواز شریف کی صحت پر سیاست کرکے حکومت آٹا، چینی مافیا کو بچانے کیلئے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی اصلیت ظاہر کر دی ہے،وزراء اپنے دفاتر میں بیٹھ کر گپیں لگاتے ہیں، حکمران نواز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی اصلیت سب کے سامنے آچکی ہے،یہ حکومت ملک کے لئے اب امتحان بن چکی ہے، ہمارا کرونا وائرس پی ٹی آئی ہے یہ سیاسی کرونا وائرس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹس حکومت کے پاس ہیں، حکومت نواز شریف کے بیماری پر ڈرامہ کر رہی ہے، بتایا جائے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کس نے دی تھی، وزیر صحت یاسمین راشد نے قوم کو بتایا تھا کہ نواز شریف شدید بیمار ہیں نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے صوبائی وزیر مستعفی ہوں، نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے قوم سے معافی مانگیں، نواز شریف کی صحت پر سیاست کرکے حکومت آٹا، چینی مافیا کو بچانے کیلئے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close