سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف بغاوت کرنے کا عبرتناک انجام ، سعودی شاہی خاندان کے 20سے زائد شہزادوں کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

جدہ (پی این آئی) ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف اب تک کی سب سے بڑی بغاوت، بڑے پیمانے پر سعودی شاہی خاندان کے افراد کی گرفتاریاں، خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک کل 20 سعودی شہزادے گرفتار کیے جا چکے، صرف 4 کے نام ظاہر کیے گئے، کاروائیوں کو 2017 کی انسداد بدعنوانی مہم سے

زیادہ بڑا آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبینہ طور پر اب تک کی سب سے بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے افراد کیخلاف شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 20 شہزادے گرفتار کیے جا چکے ہیں، تاہم گرفتار افراد میں سے صرف 4 کا ہی نام ظاہر کیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں 2 سب سے نمایاں نام سعودی شاہ سلمان کے بھائی شہزاد احمد بن عبدالعزیز السعود اور ان کے بھیتجے شہزادہ محمد بن نائف شامل ہیں۔ ان افراد کو ان کے گھروں سے شاہی محافظوں نے حراست میں لے لیا۔ان شہزادوں پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جبکہ شہزادہ نائف کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے افراد کیخلاف شروع کیا گیا یہ آپریشن 2017 کی انسداد بدعنوانی مہم سے بھی بڑیا کاروائی ہے۔ 2017 کے آپریشن میں سینکڑوں سعودی شہزادوں کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال اور کاروائیوں کو مملکت کیلئے زیادہ سنگین قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف مبینہ طور یہ اب تک کی سب سے بڑی بغاوت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close