کراچی میں پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کراچی گولیمارنمبر دومیں تھانہ رضویہ کے قریب پیش آیا ہے۔یہ کثیر المنزلہ عمارت دوسال پہلے بنی تھی۔ تاہم اس پر مزید تعمیرات بھی کی گئیں۔عمارت میں کئی خاندان مقیم

تھے لوگوں کی بڑی تعداد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔نجی نیوز کے مطابق بظاہر محسوس ہورہا ہے کہ عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں جو اس کے گرنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ ریسکیوٹیمیں اور ایمبولینسیں وہاں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ حادثے میں گراونڈ فلور مکمل تباہ ہوا ہے جبکہ اوپر والی منزلیں ساتھ والی عمارت کے ساتھ لگ گئی ہیں جن کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ بھی موجود ہے، فرسٹ فلور کے ملبے اور اوپر والی منازل پر لوگوں کے پھنسے ہونے کے امکانات ظاہرکئے جارہےہیں۔نجی نیوز کے مطابق یہ تین منزلہ عمارت ہے جو قریبی پانچ منزلہ عمارت کے ساتھ لگتے ہوئے گری ہے جبکہ کچھ دیگر ٹی وی چینلز کے مطابق پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی۔یہ علاقہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے جبکہ جو عمارت گری ہے اسے فاطمہ منزل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close