حکومت پاکستان نےنوازشریف کوبرطانیہ سے بطور مجرم واپس لانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

اسلا م آباد(پی این آئی)نوازشریف کو بطور مجرم واپس لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے پنجاب حکومت کی سفارشات پربرطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی بطور مجرم وطن واپسی کیلئے پاکستانی دفتر خارجہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھ

دیاہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے۔اور اب کیونکہ وہ ضمانت پر نہیں ہیں اس لئے انہیں واپس بھیجا جائے ۔ انہیں علاج کی غرض سے لندن بھیجا گیا تھا مگر علاج بھی نہیں ہوااس لئے انہیں ڈی پورٹ کریں تاکہ وہ اپنی سزا پوری کرسکیں۔اس سے قبل حکومت برطانیہ نے پہلے پاکستان سے پوچھا تھا کہ نوازشریف لندن میں کیوں موجود ہیں جس پر حکومت پاکستان نے برطانیہ کو واضح کردیاتھاکہ وہ ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کیلئے لندن میں موجودہیں۔جیسے ہی ان کاعلاج ہوجائے گا تووہ واپس آجائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ پہلے سے موجود ہے اور اگر حکومت سفارتی سطح پر متحرک ہوتو ان کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔سینئرصحافی صابر شاکر کے مطابق حسن اور حسین نوازکو واپس لانا اس لئے مشکل تھا کیونکہ وہ برطانوی شہری ہیں جبکہ اسحاق ڈار پناہ کی درخواست دے چکے ہیں اس لئے ان کا واپسی تھوڑی مشکل ثابت ہوئی تاہم نوازشریف کی واپسی ان کی نسبتا آسان ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف کو عدالت نے آٹھ ہفتوں کیلئے علاج کی سہولت دیتے ہوئے لندن کی اجازت دی تھی تاہم مقررہ وقت سے کئی ہفتے زیادہ ہوچکے ہیں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close