مجھے آپ پر فخر ہے، جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف کا شاہد خاقان عباسی سے رابطہ۔۔اہم ہدایات جاری کر دیں

راولپنڈی (پی این آئی) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی میں مبینہ کرپشن سے متعلق تحقیقات میں نیب حکام کی جانب سے طلبی پریقینی حاضری کا حلف نامہ بھی جمع کرادیا۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل

احسن اقبال نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومت اور نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں اور شاہد خاقان عباسی نیب کے ساتھ تعاون کر رہے تھے پھر بھی ہمیں گرفتار کیا گیا،وہ منصوبے جو ملک کی ترقی کے ضامن ہیں،حکومت اس کا فائدہ اٹھا رہی ہے اور ہمیں اس کا مجرم بنا دیا گیا،یہ سب کچھ عمران خان کی ایما پر ہو رہا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ نیب نے ہماری ضمانت کے خلاف جتنی پھرتی دکھائی،اتنی پھرتی آٹا چینی مہنگا کرنے والوں کے خلاف کرتی،جن کو عمران خان کی چھتری حاصل ہے،نیب فارن فنڈنگ کیس کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیتا،یہ بہت بڑا کیس ہے اگر نیب واقعی کرپشن کا قلع قمع کرنا چاہتا ہے اس کے خلاف کاروائی کرے،بی آر ٹی کرپشن کا بہت بڑا کیس ہے اس پر کیوں ایکشن نہیں لیتا،نیب کے کیس بہانا ہے اصل مقصد اپوزیشن کو دبانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کیلئے جو بھی سفیر آتا تھا وہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے مگر اب دنیا کا ہر ملک ہم سے گھبرا رہا ہے کہ پتہ نہیں کب بڑا کشکول ہمارے سامنے رکھ دیں گے،۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اجلاس بلایا جائے جس میں کشمیر سے متعلق قرارداد بھی پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پوری تحقیق کے بعد نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا لیکن پھر بھی حکومت سابق وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو نیب سے رہائی کے بعد فون کر کے مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے جرات مندانہ موقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ نے نیب کے سامنے جھکنے کی بجائے جیل میں صعوبتیں برداشت کیں،پارٹی کو آپ پر فخر ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنما احسن اقبال کو بھی ٹیلیفون کیااور انہیں بھی رہائی پر مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے اورموجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اورمہنگائی کو بے نقاب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close