واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے کالز کے دوران پس منظر کے شور کو خودکار طور پر کم کیا جا سکے گا، یہ سہولت عام طور پر مہنگے ائیر فونز میں دستیاب ہوتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق WhatsApp کی جانب سے ایپ کے اندر نوائز کینسلیشن فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جو وائس اور ویڈیو کالز دونوں کے لیے کام کرے گا۔

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اس کے تحت جب صارف کال کرے گا تو پس منظر کا شور خودکار طور پر فلٹر ہو جائے گا تاکہ آواز زیادہ واضح سنائی دے۔

یعنی اگر آپ ٹریفک یا ہجوم والی جگہ پر موجود ہوں تو بھی آپ دوسرے فرد کی آواز بہتر انداز میں سن سکیں گے۔

اس فیچر کو صارف کال کے دوران خود آن یا آف کرسکے گا، جبکہ اس کا آپشن کال مینیو میں Raise Hand اور Share Screen کے نیچے نظر آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بائی ڈیفالٹ آن ہوگا، تاہم چونکہ اسے ابھی بیٹا مرحلے میں متعارف کرایا گیا ہے، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ تمام صارفین کے لیے کب تک دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close