دنیا بھر میں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے اور صارفین بھی جدید سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی 5G نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار کو کئی گنا بڑھاتا ہے بلکہ کم لیٹنسی (تاخیر)، بہتر کال کوالٹی اور مستحکم کنکشن فراہم کرتا ہے۔ تاہم ٹیک ماہرین کے مطابق زیادہ تر صارفین اپنے 5G سپورٹڈ ڈیوائسز سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا رہے کیونکہ یہ فیچر اکثر ڈیفالٹ طور پر بند ہوتا ہے۔
صارفین صرف چند آسان سیٹنگز کے ذریعے اپنے موبائل یا ٹیبلٹ میں 5G کو فعال کر سکتے ہیں، اور یہ عمل ایک منٹ سے بھی کم وقت لیتا ہے۔
آئی فون صارفین کے لیے طریقہ کار:
- ہوم اسکرین سے سیٹنگ کھولیں
- نیچے اسکرول کر کے سیلولر پر ٹیپ کریں
- سیلولر ڈیٹا آپشن منتخب کریں
- وائس اور ڈیٹا میں جائیں
- 5G آٹو یا 5G آن منتخب کریں
ماہرین کے مطابق 5G آٹو بیٹری بچانے کے لیے بہتر آپشن ہے کیونکہ یہ ضرورت کے مطابق نیٹ ورک خود سوئچ کرتا ہے۔
آئی پیڈ صارفین کے لیے طریقہ:
- سیٹنگ کھولیں
- بائیں جانب سیلولر منتخب کریں
- سیلولر ڈیٹا آپشن پر جائیں
- وائس ڈیٹا یا ڈیٹا موڈ میں جا کر 5G آٹو منتخب کریں
اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے طریقہ کار:
اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں برانڈز کی وجہ سے سیٹنگز کا لے آؤٹ مختلف ہو سکتا ہے، لیکن بنیادی طریقہ یکساں ہے۔ مثال کے طور پر سام سنگ گیلیکسی S25+:
- ہوم اسکرین سے اوپر سوائپ کر کے مینو کھولیں
- سیٹنگ میں جائیں
- کنکشنز پر ٹیپ کریں
- موبائل نیٹ ورکس منتخب کریں
- Allow 5G سروس کو آن کریں
اینڈرائیڈ ٹیبلٹس جیسے Samsung Galaxy Tab A11+ 5G میں بھی یہی طریقہ استعمال ہوتا ہے:
- سیٹنگ کھولیں
- کنکشنز میں جائیں
- موبائل نیٹ ورکس پر ٹیپ کریں
- Allow 5G سروس کو فعال کریں
اہم باتیں:
- 5G صرف انہی علاقوں میں کام کرے گا جہاں نیٹ ورک دستیاب ہو
- آپ کا سم کارڈ اور پیکج 5G سپورٹڈ ہونا چاہیے
- بعض اوقات نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کرنے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ 5G کو فعال کرنا صارفین کے ڈیجیٹل تجربے کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔ آن لائن گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ یا بڑی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنا ہر کام پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور ہموار ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






