ایپل کا نیا سرپرائز: کم قیمت مگر طاقتور آئی فون 17 ای مارکیٹ میں پیش

ایپل نے رواں سال اپنا نسبتاً کم قیمت نیا اسمارٹ فون آئی فون 17 ای متعارف کرا دیا ہے، جو ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ ماڈل سے ملتا جلتا ہے مگر اندرونی طور پر نمایاں اپ گریڈ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

نئے فون میں جدید اے 19 پراسیسر شامل کیا گیا ہے، جو تیز رفتار کارکردگی اور بہتر اے آئی پراسیسنگ فراہم کرتا ہے۔ اس میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، تاہم فرنٹ پر ڈائنامک آئی لینڈ کے بجائے روایتی نوچ ڈیزائن برقرار رکھا گیا ہے۔ ایپل کا تیار کردہ سی 1 ایکس موڈیم بھی اس ڈیوائس کا حصہ ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ اسپیڈ کو مزید بہتر بنانا ہے۔ فون کی اسکرین کو محفوظ بنانے کے لیے سرامکس شیلڈ 2 استعمال کی گئی ہے، جو گرنے کی صورت میں اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ کی بات کی جائے تو بیک پر 48 میگا پکسل کا سنگل کیمرا موجود ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جو فیس آئی ڈی کو سپورٹ کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق پورٹریٹ فوٹوگرافی کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی فون 17 ای میں میگ سیف سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے، جو تیز وائرلیس چارجنگ کو ممکن بناتی ہے۔ اس کے علاوہ وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5.3، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی اور ای سم سپورٹ جیسے جدید فیچرز بھی موجود ہیں۔ یہ فون آئی او ایس 26 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے اور صارفین کو ایپل انٹیلی جنس فیچرز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ قیمت کے لحاظ سے 256 جی بی ماڈل 599 ڈالر جبکہ 512 جی بی ورژن 799 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ یہ ڈیوائس بلیک، وائٹ اور نئے سافٹ پنک رنگ میں 11 مارچ سے عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close