مفت گوگل کروم بکس ! طالبعموں کے لیے بڑی خبر

انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی بی سی سی کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اچھے گریڈز حاصل کرنے والے طلبا اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جس کے تحت مجموعی طور پر 5 لاکھ طلبا کو کروم بکس فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبا کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے، کروم بکس کی فراہمی سے طلبا کو آن لائن تعلیم، تحقیق اور ڈیجیٹل لرننگ کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

آئی بی سی سی کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبا کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، جبکہ کروم بکس کی تقسیم کا طریقہ کار اور شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close