مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر ایلون مسک کا اہم اور دلچسپ بیان

دنیا کے معروف ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے خود کو انسان دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی کا مقصد انسانیت کے تحفظ اور انسانی مفادات کا فروغ ہونا چاہیے۔

ایک حالیہ طویل پوڈکاسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور AI کی ترقی کے حامی ہیں، تاہم ان کے نزدیک یہ پیش رفت اس طرح ہونی چاہیے کہ یہ انسانوں کے لیے معاون ثابت ہو نہ کہ ان کی جگہ لینے کا سبب بنے۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت، مستقبل کی ٹیکنالوجی، انسانی شعور اور عالمی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تشکیل میں انسانی اقدار کو مرکزی حیثیت دینا ناگزیر ہے اور نظام ایسے ڈیزائن کیے جائیں کہ وہ انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ہوں۔

ایلون مسک نے AI سے جڑے ممکنہ خطرات پر بھی روشنی ڈالی اور خبردار کیا کہ احتیاط، شفافیت اور ذمہ داری کے بغیر یہ شعبہ مستقبل میں سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق انسانی شعور اور حیاتیاتی زندگی کو ہر صورت نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کے بیانات پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں، جہاں کچھ صارفین نے ان کے خیالات کو سراہا ہے جبکہ دیگر نے AI کے بڑھتے ہوئے کردار اور ممکنہ اثرات پر مزید سوالات اٹھائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close