واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف، فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟ جانئے

میٹا نے واٹس ایپ میں نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا

میٹا نے واٹس ایپ صارفین کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا فیچر ’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘ متعارف کروا دیا ہے۔ اس فیچر کے فعال ہونے پر اکاؤنٹ خودکار طور پر نجی اور محدود سیٹنگز میں منتقل ہو جاتا ہے۔ نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز خاموش کر دی جائیں گی، اجنبی افراد کی تصاویر اور فائلز بلاک ہوں گی، اور لنک پری ویوز بند ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ ’ٹو اسٹیپ ویری فکیشن‘ اور سیکیورٹی نوٹیفکیشنز خودکار طور پر فعال ہو جائیں گے۔

نئی سیٹنگ کے بعد لاسٹ سین، آن لائن اسٹیٹس، پروفائل فوٹو اور About صرف کانٹیکٹس کو نظر آئیں گے، اور غیر کانٹیکٹس پروفائل لنکس یا گروپس میں شامل نہیں کر سکیں گے۔ میٹا کے مطابق یہ فیچر صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوامی شخصیات کے لیے زیادہ مفید ہے۔ صارفین Settings > Privacy > Advanced > Strict Account Settings کے راستے سے اسے فعال کر سکتے ہیں، جبکہ واٹس ایپ ویب یا ونڈوز ایپ سے یہ سیٹنگ تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close