حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو میں کمی کر دی، آئی فون 15 پرو اور پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس میں نمایاں کمی
حکومت کی جانب سے استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو کم کیے جانے کے بعد مہنگے موبائل فونز، بالخصوص آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تحت عائد ٹیکس میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے ٹیکس کسٹمز ویلیو، سیلز ٹیکس اور موبائل لیوی کی بنیاد پر مقرر کیا جاتا ہے، جس کے باعث کسٹمز ویلیو میں کمی کے بعد موبائل فون رجسٹریشن کی مجموعی لاگت بھی کم ہو گئی ہے۔
نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیوز کے مطابق پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کی صورت میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 55 ہزار روپے ہے، جبکہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی صورت میں یہ ٹیکس 70 ہزار روپے ہوگا۔ یہ کمی گزشتہ ٹیکس ریٹس کے مقابلے میں خاصی نمایاں ہے، کیونکہ اس سے قبل ان ماڈلز پر کہیں زیادہ ٹیکس عائد تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






