طویل انتظار ختم، 5جی آکشن کی تیاریاں مکمل، پاکستان کے کن شہروں میں دستیاب ؟ جانئے

پاکستان میں طویل انتظار کے بعد بالآخر 5جی سروس کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے۔

اب ایک بار پھر یہ دعویٰ سامنے آ رہا ہے کہ رمضان سے قبل 5جی آکشن کی تیاری آخری مراحل میں ہے،  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کے  ایک اعلی عہدیدار نے  کہا ہے کہ  5جی آکشن سے متعلق بنیادی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔  اور اسپیکٹرم آکشن کا مکمل ڈیزائن تیار ہے، 5جی نیٹ ورک کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے مرحلہ وار اور بآسانی توسیع دی جا سکے، جبکہ کوالٹی آف سروس کے لیے کم از کم معیار بھی واضح طور پر طے کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آکشن ہے جس میں تقریباً 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، اس آکشن سے حکومت کو کم از کم 630 ملین ڈالرز بغیر ٹیکس ریونیو متوقع ہے۔ آکشن کے بعد آپریٹرز کو ٹیکنالوجی نیوٹرل 15 سالہ لائسنس ملے گا، اور 5ج یرول آؤٹ مرحلہ وار ہوگا جس میں پہلے مرحلے میں کم از کم 50 ایم بی پی ایس ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کی پابندی ہوگی۔

ان کے مطابق کے مطابق 5جی سروس کا آغاز محدود اور مرحلہ وار بنیادوں پر کیا جائے گا، جیسا کہ دنیا بھر میں کیا جاتا ہے، پہلے مرحلے میں 5جی بڑے شہروں اور منتخب علاقوں میں لانچ کیا جائے گا، جہاں صارفین کے پاس 5جی ڈیوائسز کی دستیابی زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close