ٹیکنو نے قسط بازار 2025 کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا
ٹیکنو نے کراچی میں منعقد ہونے والے قسط بازار 2025 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ 26 سے 28 دسمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 5 میں جاری رہے گا، جہاں صارفین ٹیکنو کے جدید اسمارٹ فونز آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
اس موقع پر ٹیکنو کی مقبول SPARK 40 سیریز 3، 6، 9 اور 12 ماہ کی اقساط پر دستیاب ہے، جبکہ CAMON 40 سیریز کے جدید فونز بھی آسان قسطوں پر پیش کیے جا رہے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قابل رسائی بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قسط بازار 2025 کا دورہ کریں اور پرکشش اقساطی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






