جنوبی کوریا کے پہلے کمرشل راکٹ کا حادثے میں تباہ ہونا
جنوبی کوریا کی ایرو اسپیس کمپنی اِنواسپیس کے “ہینبِٹ-نینو” راکٹ نے اپنی پہلی تجارتی پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو کر تباہی کا سامنا کیا۔ یہ واقعہ پیر کے روز شمال مشرقی برازیل کے ایک لانچ پیڈ سے راکٹ کی روانگی کے کچھ ہی لمحوں بعد پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، راکٹ نے لانچ کے تقریباً ایک منٹ بعد کنٹرول کھو دیا اور سیفٹی زون میں گر کر تباہ ہو گیا۔ کمپنی کے لائیو اسٹریم میں یہ حادثہ واضح طور پر دیکھا گیا۔
ایرو اسپیس کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حفاظتی احاطے سے باہر کوئی بڑا نقصان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
یہ جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل اسپیس لانچ تھی، جس کے ناکام ہونے سے ملک کے خلائی تجارتی منصوبوں کو ابتدائی رکاوٹ کا سامنا ہے۔ کمپنی نے مزید تفتیش کا اعلان کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






