پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے حوالے سے بڑی پیشرفت

ملک میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری منظور کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت آئی ٹی کی سمری پر فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی آئندہ ماہ کی جائے گی، جس کے بعد پاکستان میں فائیو جی سروس لانچ کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close