انسٹاگرام صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

انسٹاگرام مستقبل میں لمبی ویڈیوز اور پریمیم مواد متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ پلیٹ فارم صارفین کی دلچسپی بڑھانے اور ٹک ٹاک جیسے مقابلہ جاتی پلیٹ فارمز کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے طویل ویڈیوز اور پریمیم مواد میں سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔ موسیری نے کہا کہ موجودہ حکمت عملی شارٹ کنٹینٹ پر مبنی ہے، لیکن مستقبل میں لمبی ویڈیوز سبسکرپشن ماڈلز اور کریئٹرز پیڈ مواد کے ذریعے نئی آمدنی کے ذرائع بھی کھول سکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسٹاگرام کا طویل ویڈیو ماڈل یوٹیوب جیسا نہیں ہوگا۔

مزید برآں، انسٹاگرام ٹی وی ایپ کے ذریعے بڑے اسکرین پر ریلز دیکھنے کی سہولت دی گئی ہے، اور مستقبل میں سمارٹ گلاسز اور دیگر پہننے والے ڈیوائسز کے استعمال کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ مکسڈ رئیلٹی اور ہینڈز فری تجربات فراہم کیے جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close