ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک اسٹار لنک سیٹلائٹ مدار میں تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے۔ اسپیس ایکس کے مطابق بدھ کے روز پیش آنے والے مسئلے کے بعد یہ سیٹلائٹ چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔
کمپنی نے بیان میں بتایا کہ پروپلژن ٹینک خالی ہونے کی وجہ سے سیٹلائٹ میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں اس کی رفتار میں کمی آئی اور کچھ پرزے باہر نکل گئے۔
یہ سیٹلائٹ اب تقریباً سالم حالت میں خلا میں تیر رہا ہے اور چند ہفتوں میں زمین کے ماحول میں داخل ہو کر مکمل تباہ ہو جائے گا۔ اسپیس ایکس نے واضح کیا کہ اس واقعے سے زمین پر کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






