واٹس ایپ کی جانب سے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد اس پلیٹ فارم کے استعمال کو مزید آسان اور بہتر بنانا ہے۔
فیچرز فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمائش کے مراحل میں ہیں۔ ان میں سے پہلا فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے AI ایڈیٹنگ ٹولز مہیا کرے گا، جو صارفین کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی تصاویر میں تبدیلیاں کرنے، اشیاء شامل کرنے یا پس منظر ہٹانے جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔
دوسرا فیچر گروپ چیٹس کے لیے ہے، جو نئے صارفین کو گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کی 24 گھنٹوں کی گفتگو کی ہسٹری دیکھنے کی اجازت دے گا۔ اس سے گروپ ایڈمن کو نئے آنے والے ممبران کو مینوئلی میسجز بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ فیچر گروپ میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار تک میسجز کی ہسٹری شیئر کرنے کی صلاحیت دے گا۔
دونوں فیچرز اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیٹا ورژن میں دستیاب ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






