گوگل کی اہم ترین سروس کا عہد ختم ،تاریخ سامنے آگئی

گوگل اسسٹنٹ کی ریٹائرمنٹ کا مرحلہ قریب ہے، اور اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسے کب مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی جلد ہی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لے گا۔

گوگل نے 2025 کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ گوگل اسسٹنٹ کو ریٹائر کر کے اس کی جگہ جیمنائی کو دیا جائے گا۔ اینڈرائیڈ فونز، اینڈرائیڈ آٹو، گوگل ٹی وی اور دیگر سروسز میں گوگل اسسٹنٹ اب دستیاب نہیں ہوگا۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق گوگل اسسٹنٹ مارچ 2026 تک دستیاب رہے گا، البتہ اس کی باضابطہ بندش کی درست تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔ گوگل نے پہلے ہی پکسل 9 فون میں جیمنائی کو ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر متعارف کرایا ہے اور اس کی ایپس میں شمولیت بڑھائی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق، گوگل اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنائی کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ صارفین کو کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close