کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

ملیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال 2026 سے سولہ سال سے کم عمر افراد کے لیے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل نے کہا ہے کہ سولہ سال سے کم عمر افراد کو اگلے سال سے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر ای-کے وائے سی سسٹم لاگو کیا جائے گا، جس کے تحت رجسٹریشن کے دوران شناختی دستاویزات جیسے مائی کارڈ، پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی کی بنیاد پر عمر کی تصدیق کی جائے گی۔

کابینہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کر رہی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے لیے نقصان دہ مواد، سائبر بلنگ اور دیگر خطرناک صورت حال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فہمی فاضل کے مطابق یہ اقدام آن لائن سیفٹی ایکٹ کے دائرہ کار میں ہے جو یکم جنوری 2026 سے نافذ ہوگا۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ایک ضروری قدم ہے تاکہ بچوں کو آن لائن نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close