گوگل نے دنیا بھر کے صارفین کو جعلی وی پی این ایپس کے سنگین خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے ایک نیا انتباہ جاری کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سائبر مجرم ایسی ایپس تیار کر رہے ہیں جو بظاہر معتبر وی پی این سروسز یا سیکورٹی ٹولز کی طرح دکھائی دیتی ہیں، لیکن درحقیقت صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
گوگل نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف سرکاری اور معتبر ایپ اسٹورز سے ہی وی پی این ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔ یہ انتباہ اس وقت جاری کیا گیا ہے جب دنیا بھر میں سائبر جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور جعلساز نئے طریقوں سے صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






