گوگل نے خبردار کیا ہے کہ سیکورٹی ٹولز یا وی پی این کے نام سے دستیاب بعض جعلی ایپس صارفین کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔
تازہ ایڈوائزری میں گوگل کا کہنا ہے کہ سائبر مجرم ایسی ایپس تیار کر رہے ہیں جو بظاہر محفوظ وی پی این سروسز یا سیکورٹی ٹولز لگتی ہیں، مگر دراصل یہ ریموٹ ایکسس یا بینکنگ ٹروجنز کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ان ایپس کے ذریعے صارف کی حساس معلومات، جیسے براؤزنگ ہسٹری، ذاتی پیغامات اور کرپٹو والٹ تفصیلات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ خطرہ صرف غیرمستند ایپ اسٹورز تک محدود نہیں بلکہ باضابطہ پلیٹ فارمز پر بھی ایسے جعلی وی پی این ایپس دستیاب ہو سکتی ہیں۔
گوگل نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے “VPN Verified” بیج متعارف کرایا ہے جو محفوظ اور تصدیق شدہ وی پی این ایپس کی نشاندہی کرے گا۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف سرکاری یا معتبر ذرائع سے ہی وی پی این ایپس ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ڈیٹا چوری یا ہیکنگ کے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






