یوٹیوب میں صارفین کے سب سے ناپسندیدہ فیچر سے نجات پانا ممکن

یوٹیوب نے صارفین کی شکایات کے بعد ویڈیو کے آخر میں دکھائی دینے والی سفارشات کو چھپانے کے لیے نیا بٹن متعارف کرایا ہے، جو اسکرین کے اوپر دائیں کونے میں ہوگا۔ اس بٹن کو دبانے سے صارفین بغیر کسی ریکومینڈیشن کے ویڈیو دیکھ سکیں گے اور دوبارہ شو بٹن سے واپس لا سکتے ہیں۔ البتہ یہ سہولت ہر ویڈیو کے لیے الگ سے استعمال کرنی پڑے گی۔ یہ تبدیلی دنیا بھر میں شروع ہو چکی ہے اور یوٹیوب نے بتایا ہے کہ اس سے ویڈیوز کی مقبولیت یا دیکھنے والوں کی تعداد پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، اس لیے اس فیچر کو دیر سے متعارف کروایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close