مستقبل کی بیماریوں کی شناخت کے لیے اے آئی ماڈل تیار

سائنسدانوں نے ایک جدید مصنوعی ذہانت کا ماڈل بنایا ہے جو مریض کی میڈیکل ہسٹری کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد بیماریوں کے امکانات پہلے ہی سے بتا سکتا ہے۔

اس ماڈل کو یورپ کے مختلف ممالک کے ماہرین نے تیار کیا ہے اور اس پر تحقیق نیچر جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ ماڈل کو برطانیہ کے بڑے بایومیڈیکل ڈیٹا بیس پر تربیت دی گئی ہے اور یہ مریض کے ڈیٹا میں بیماریوں کے پیٹرن سمجھ کر مستقبل کی بیماریوں کی درست پیشن گوئی کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ڈاکٹروں کو بیماریوں کی بروقت شناخت اور علاج میں مدد ملے گی اور صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا نیا دور شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close