لاکھوں افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ، چیئرمین پی ٹی اے کا چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے بتایا کہ حج کے لیے درخواست دینے والے تقریباً تین لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہو چکا ہے۔

یہ انکشاف انہوں نے سینیٹ کی آئی ٹی کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ دو ہزار بائیس سے جاری ہے اور ان کی اپنی سم کا ڈیٹا بھی اس وقت سے لیک ہے۔ کمیٹی نے موبائل سروس کے خراب معیار اور کالز کے کٹنے پر بھی تشویش ظاہر کی۔ حکومتی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ بیرونی دباؤ کی وجہ سے ڈیٹا کی حفاظت کے قوانین بنانے میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close