کم قیمت والا نیا موبائل فون متعارف

ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون اسپارک چالیس متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت بتیس ہزار نو سو ننانوے روپے رکھی گئی ہے۔

یہ فون پانچ ہزار دو سو ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری، پینتالیس واٹ کی تیز چارجنگ، اور ایک سو بیس ہرٹز اسمووتھ ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو گیمنگ، ویڈیو یا روزمرہ استعمال میں بہتر کارکردگی دیتا ہے۔ اس کا باریک اور جدید ڈیزائن صرف سات اعشاریہ سڑسٹھ ملی میٹر پتلا ہے اور اسے پانی، دھول اور معمولی اونچائی سے گرنے کے خلاف مضبوط بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں دوہرا اسپیکر، فری لنک، انفراریڈ ریموٹ اور دیگر جدید خصوصیات شامل ہیں، جبکہ اس کا ٹچ پانی یا آئل کے باوجود بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ یہ فون پی ٹی اے سے منظور شدہ ہے اور ملک کے تمام موبائل نیٹ ورکس پر چلنے کے قابل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close