یوٹیوب نے “میڈ آن یوٹیوب” ایونٹ میں صارفین کے لیے کمائی کے مزید طریقے پیش کیے ہیں۔ اب برانڈ ڈیلز، یوٹیوب شاپنگ پروگرام، اور شارٹس کے نئے برانڈ لنک فیچر کے ذریعے آمدنی حاصل کی جا سکے گی۔
کمپنی نے آٹو پراڈکٹ ٹیگز، آٹو ٹائم اسٹیمپس، اور اے آئی پر مبنی سسٹم متعارف کرایا ہے جو ویڈیو میں پراڈکٹ کا بہترین لمحہ منتخب کرے گا۔ یہ فیچر رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگا۔برانڈ اسپانسرشپ کے نئے ماڈل کے تحت کریئیٹرز ایک ہی ویڈیو میں مختلف برانڈز کو سلاٹس فروخت کر سکیں گے۔ شارٹس بنانے والے صارفین بھی جلد برانڈ سائٹس کے لنکس شامل کر سکیں گے تاکہ ناظرین براہ راست خریداری کر سکیں۔
یوٹیوب شاپنگ پروگرام کو مزید مارکیٹوں بشمول برازیل میں توسیع دی جا رہی ہے، جبکہ گوگل ایڈز میں برانڈز اور کریئیٹرز کو جوڑنے کے لیے نیا ٹیب بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ چار برس میں یوٹیوب نے صارفین، آرٹسٹس اور میڈیا کمپنیوں کو 100 ارب ڈالرز سے زائد کی ادائیگی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں