پاور بٹن کام نہ کرنے پر اینڈرائیڈ فون کیسے ری اسٹارٹ کریں؟

ماہرین کے مطابق اینڈرائیڈ فون کو ہر چند دن بعد ری اسٹارٹ کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس عمل سے فون کی عارضی میموری صاف ہو جاتی ہے، پس منظر میں چلنے والی ایپس بند ہو جاتی ہیں اور نیٹ ورک سمیت دیگر مسائل بھی اکثر خودبخود حل ہو جاتے ہیں،

عام طور پر صارفین پاور بٹن سے فون ری اسٹارٹ کرتے ہیں لیکن اگر پاور بٹن کام نہ کر رہا ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بیشتر اینڈرائیڈ فونز میں کوئیک سیٹنگز پینل کے ذریعے ری اسٹارٹ ممکن ہوتا ہے، اس کے لیے سکرین کو دو بار نیچے کی جانب سوائپ کر کے پاور آئیکون پر کلک کریں اور ری اسٹارٹ کا آپشن منتخب کریں، اگر یہ سہولت دستیاب نہ ہو تو فون کی سیٹنگز میں جا کر “ایکسس ایبیلٹی” مینیو کو فعال کیا جا سکتا ہے جہاں ایک شارٹ کٹ کے ذریعے ورچوئل پاور بٹن دستیاب ہوتا ہے جس سے فون کو باآسانی ری اسٹارٹ یا بند کیا جا سکتا ہے، یہ طریقے ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہیں جنہیں بیٹری کے مسائل یا پاور بٹن کی خرابی کا سامنا ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close