گوگل نے جی میل میں دو نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو آن لائن خریداری سے متعلق ہیں،
پہلا فیچر “پرچیزز” نامی نیا ٹیب ہے جہاں صارفین اپنی تمام خریداری اور ڈیلیوری اپ ڈیٹس ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے، جبکہ دوسرا فیچر “پروموشنز” ٹیب کی اپ ڈیٹ ہے جس کے بعد صارفین اپنی پروموشنل ای میلز کو “موسٹ ریسنٹ” یا “موسٹ متعلقہ” کے حساب سے ترتیب دے سکیں گے،
یہ دونوں فیچرز جی میل کی موبائل ایپ اور ویب ورژن پر آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں