اہم خبر ، ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی

گلگت بلتستان پولیس نے اپنے تمام اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

آئی جی پولیس کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فورس کے نظم و ضبط، یکسانیت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیے کوئی بھی پولیس اہلکار ٹک ٹاک استعمال نہیں کرے گا۔

حکم نامے کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران اور یونٹ سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس فیصلے کو اپنے ماتحت اہلکاروں تک پہنچائیں اور اس پر سختی سے عمل کروائیں، ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close