انسٹا گرام پر پیسے کمانے کے لیے فالورز کتنے ہونے چاہیں, دلچسپ حقائق جانئے

انسٹاگرام، میٹا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جسے روزانہ کروڑوں صارفین استعمال کرتے ہیں۔ لیکن یہ صرف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ آن لائن کمائی کا بھی ایک زبردست پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

آج کل بے شمار افراد انسٹاگرام کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کر رہے ہیں، اور بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام سے کمانے کے لیے آخر کتنے فالوورز ضروری ہیں؟ یہ ایک عام سوال ہے، مگر اس کا جواب اتنا سیدھا نہیں۔

اگر سادہ الفاظ میں کہیں، تو انسٹاگرام سے کمائی کے لیے آپ کو لاکھوں فالوورز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ چند سو یا ایک ہزار فالوورز کے ساتھ بھی پیسے کمانا شروع کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کی انگیجمنٹ یعنی فالوورز کے ساتھ تعلق اور تعامل مضبوط ہو۔

زیادہ تر برانڈز اور کمپنیاں اشتہاری شراکت داری کے لیے صرف فالوورز کی تعداد نہیں، بلکہ اس بات کو بھی دیکھتی ہیں کہ آپ کے فالوورز آپ کی پوسٹس پر کتنا ردعمل دیتے ہیں — یعنی لائکس، کمنٹس، شیئرز اور سٹوریز پر رسپانس کتنا آ رہا ہے۔

اگرچہ ہزاروں یا لاکھوں فالوورز ہونا فائدہ مند ضرور ہے، مگر یہ انسٹاگرام سے کمائی کے لیے لازمی شرط نہیں۔ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے موجودہ فالوورز کے ساتھ کس حد تک جڑے ہوئے ہیں اور ان پر کتنا اثر رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close