واٹس ایپ جلد ہی آئی او ایس صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کا نام “قریبی دوستوں کے ساتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹس” ہوگا،
جس کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس کو مخصوص افراد یعنی قریبی دوستوں تک محدود کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارف ایک فہرست ترتیب دے گا جس میں شامل افراد ہی اس کا اسٹیٹس دیکھ سکیں گے، بالکل ویسا ہی جیسا انسٹاگرام پر کلوز فرینڈز کا نظام ہے۔ یہ سہولت صارفین کو اپنی نجی باتوں یا لمحات کو محدود دائرے میں شیئر کرنے میں مدد دے گی۔ اگرچہ یہ فیچر آئندہ چند دنوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، لیکن فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں