واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو مس کالز کے لیے وائس میل کی طرح کام کرے گا۔
اگر آپ کسی کو واٹس ایپ کال کریں اور وہ کال نہ اٹھائے تو آپ کے پاس کال دوبارہ کرنے اور فوری وائس میسج بھیجنے کے شارٹ کٹ آ جائیں گے۔
یہ فیچر بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اس سے آڈیو میسجز بھیجنا آسان ہو جائے گا۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر کب تمام صارفین کو ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں