اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے رواں سال اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد والدین کی زندگی کو بہت خاص قرار دیا ہے اور خاندان اور برادری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح پیدائش میں کمی مستقبل کے لیے بڑا چیلنج ہے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ترقی کے ساتھ خاندانوں کو مضبوط کرنا ضروری ہوگا۔ سام کا خیال ہے کہ آنے والے دس سالوں میں نئی ملازمتیں ایسی ہوں گی جو آج سائنس فکشن لگتی ہیں اور اے جی آئی کے بعد زندگی آسان ہوگی جس سے بچوں کی پرورش بہتر ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ چیٹ جی پی ٹی سے رہنمائی لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بھی چھوٹے ہی عمر میں اے آئی سیکھیں۔ ایلون مسک بھی عالمی آبادی میں کمی کو انسانیت کے لیے خطرہ سمجھ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں