گوگل نے صارفین کے لیے سرچ انجن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیا فیچر “Preferred Sources” متعارف کرا دیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے صارفین شکایت کر رہے تھے کہ سرچ رزلٹس کا معیار مسلسل گر رہا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ نیا فیچر تیار کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ویب سائٹس اور بلاگز کو بطور “Preferred Sources” شامل کرسکیں گے، جن کے تازہ ترین مضامین سرچ کے Top Stories سیکشن میں نمایاں طور پر نظر آئیں گے۔
یہ فیچر جون 2025 سے آزمائشی مرحلے میں تھا اور اب باضابطہ طور پر امریکا اور بھارت میں لانچ کردیا گیا ہے، جبکہ آئندہ اسے بتدریج دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔ صارفین ایک سے زائد ویب سائٹس کو اپنی پسندیدہ فہرست میں شامل کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں