دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ روزانہ اس اے آئی چیٹ بوٹ سے کتنے سوالات کیے جاتے ہیں یا کتنے کام لینے کی کوشش کی جاتی ہے؟ اس کا جواب واقعی حیران کن ہے۔
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، صرف تین سال سے بھی کم عرصے میں CHAT GPT نے دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی میں ایک اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔ روزانہ اس پلیٹ فارم کو 2.5 ارب سے زائد درخواستیں موصول ہوتی ہیں، جن میں سوالات پوچھنے، تصاویر بنانے اور دیگر کام شامل ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، صرف امریکا سے ہی روزانہ تقریباً 33 کروڑ افراد کسی نہ کسی مقصد کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کرتے ہیں۔
اوپن اے آئی کے ایک ترجمان نے رپورٹ میں شامل ان اعداد و شمار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں لوگ Chat GPT کو صرف تفریح یا تجربے کے لیے استعمال کرتے تھے، لیکن اب یہ علم حاصل کرنے، کام کرنے، تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مشورے لینے کا ایک قابلِ اعتماد ذریعہ بن چکا ہے۔ یہ صرف ایک سرچ ٹول نہیں بلکہ براہ راست جوابات، رہنمائی اور کام مکمل کرنے والا مکمل پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل روزانہ تقریباً 14 ارب تلاشیاں (سرچز) ہینڈل کرتا ہے، جس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی اب گوگل کے روزانہ سرچ حجم کے پانچویں حصے تک پہنچ چکا ہے، حالانکہ یہ پلیٹ فارم صرف تین سال پرانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں