میٹا نے انسٹاگرام کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد صارفین کو اپنے آن لائن کانٹیکٹس سے بہتر طور پر جُڑنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
متعارف کردہ فیچرز میں پہلا “ری پوسٹس” نامی فیچر ہے، جس کے ذریعے صارفین دوسروں کی پبلک ریلز اور فیڈ پوسٹس کو دوبارہ شیئر کر سکیں گے۔ اصل پوسٹ کرنے والے صارف کو کریڈٹ دیا جائے گا، جبکہ ری پوسٹ کی گئی پوسٹس ایک علیحدہ ٹیب میں دیکھی جا سکیں گی۔ اس فیچر کے تحت پوسٹس اور ریلز پر ایک نیا “ری شیئر” آئیکون بھی نمایاں ہوگا، جس سے مواد کو زیادہ فالوورز تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
دوسرا فیچر انسٹاگرام میپ سے متعلق ہے، جس میں صارفین اپنی حالیہ لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔ اس میپ کے ذریعے یہ بھی طے کیا جا سکے گا کہ کون لوگ یہ لوکیشن دیکھ سکتے ہیں اور کن مخصوص جگہوں کی لوکیشن شیئر نہیں کی جائے گی۔ صارفین جب چاہیں لوکیشن شیئرنگ کو بند کر سکیں گے، جبکہ ریلز، پوسٹس اور اسٹوریز بھی میپ پر دیکھنا ممکن ہوگا۔
تیسرا فیچر “نئی فرینڈز ٹیب” ہے، جو ریلز کے اوپر دکھائی دے گا۔ اس میں صارف کے کانٹیکٹس کی پبلک سرگرمیاں اور مواد نظر آئے گا۔ یہ فیچر پہلے محدود صارفین کے لیے دستیاب تھا لیکن اب اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں